11 مئی 2015 - 04:58
یمن کے سابق صدر کے گھر پر سعودی جنگی جہازوں کی بمباری

سعودی عرب کے جنگی جہازوں نے صنعا میں یمن کے سابق صدر علی عبداللہ صالح کے گھر پر بمباری کرکے تباہ کردیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے جنگی جہازوں نے صنعا میں یمن کے سابق صدر علی عبداللہ صالح کے گھر پر بمباری کرکے تباہ کردیا ہے۔ سعودی عرب نے پانچ روزہ عارضی جنگ سے پہلے یمن پر ہوائی حملوں میں اضآفہ کردیا ہے ۔ سعودی عرب کے جلاد صعدہ اور صنعا کو اپنی بربریت اور جارحیت کا نشناہ بنا رہے ہیں ۔ سعودی عرب یمن پر مسلط کردہ جنگ میں اپنے اہداف تک نہیں پہنچ سکا ۔ یمن میں شمشیر پر خون کی قتح یقینی ہے سعودی عرب اب تک اپنے کسی ہدف تک نہیں پہنچ سکا۔ امریکی حمایت سے یمن کے بچوں اور عورتوں کا قتل عام سعودی عرب کی بزدلی کی علامت ہے۔

.......

/169